صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنا ناگزیر ہے.نو منتخب چئیرمین تحصیل کونسل عطاء اللہ خان 234

منشیات کی جانب بڑھتا رجحان تشویش ناک ہے ۔ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ بچوں کی کڑی نگرانی کو شعار بنائیں.ایم پی اے عاقب اللّٰہ خان

صوابی ۔نمائندہ خصوصی،ظاہر گیلانی ) ۔پاک نیوز پوائنٹ۔ )
آج مانیری میں سپورٹس گراونڈ کے توسیع و تزین کے لئے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چئیرمین تحصیل کونسل عطاء اللہ خان نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنا ناگزیر ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں 75 سال میں گراس روٹ لیول پر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر گراونڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔
عطاء اللہ خان نے کہا کہ کھیل کا پہلا مقصد بے راہ روی کا ازالہ کرنا ہے۔ آج کا نوجوان کم عمری میں سیل فون کے بیجا اور کثرت استعمال کا شکار اس لئے ہے کہ ان کو گراونڈز میسر نہیں تھے اب نوجوان خوبصورت گراونڈ کا رخ کر کے صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ روپے کھیل کے میدانوں پر خرچ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ہم سب بھائی بھائی ہیں چاہے تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔
آخر میں انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ پب جی کو ترک کر کے کھیل کے میدانوں کا رخ کریں کیونکہ آنے والا وقت آپ کا ہے اور آپ نے ہی وطن عزیز کے باگ ڈور سنبھالنی ہے لہذا ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے ذہنی طور پر تیار رہیں ۔
ایم پی اے عاقب اللّٰہ خان نے اذان مغرب کی وجہ سے مختصر خطاب میں کہا کہ اس گراونڈ کی معیار کو بہتر بنائے کے لئے 35 لاکھ کا فنڈز فراہم کر چکے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ آپ ہمارے بازو ہیں ۔ منشیات کی جانب بڑھتا رجحان تشویش ناک ہے ۔ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ بچوں کی کڑی نگرانی کو شعار بنائیں ۔ یہی نوجوان اس ملک کا بھی مستقبل ہے اور ہمارا سرمایہ بھی ہے ۔
اذان مغرب کے باعث عاقب اللہ خان نے اجازت لے کر تقریب برخواست کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں