پنجاب نارکوٹکس کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور میں say not to Drugs کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد 209

پنجاب نارکوٹکس کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور میں say not to Drugs کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

لاہور  نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

منشیات جیسے ناسور کی روک تھام نہ صرف وقت کی ضرورت ہے  بلکہ منشیات جیسے  گھناؤنے فعل سے نئی نسل کو بچانے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگہی مہم بھی بہت اہم ہے پنجاب نارکوٹکس کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور میں say not to Drugs کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس کا مقصد پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے طلباء کو بچایا جا سکے اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عنبرین منیر ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر ،نارکوٹکس کنٹرول لاہور سیٹھ عدنان ،اسد بھٹی، خرم لطیف کھوکھر، فرمین ناز،میاں زبیر اکرم اور دیگر مقررین نے منشیات جیسی لعنت سے تعلیمی اداروں کو بچانے کے لیے طلباء پر زور دیا کہ بری صحبت اور ایسے  لوگوں سے بچنا چاہیے جو بظاہر آپ کے دوست بن کر منشیات کے استعمال کی ترغیب دیتے ہیں مقررین نے کہا منشیات استعمال کرنے والوں سے زیادہ منشیات فروش طاقتور اور خطرناک ہوتے ہیں ان سے بچنا چاہئے اور ذہنی تسکین کے لیے کسی صورت ڈرگس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے مہمان خصوصی سیاسی رہنما ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر جب تقریب کے لیے ہال میں پہنچیں تو کالج کی پرنسپل اور طالبات سمیت دیگر سٹاف نے استقبال کیا سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ہدیہ نعت بھی پیش کی گئی سیمینار کے اختتام پر کالج کی طالبات نے قومی ترانہ بھی پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں