وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم "راست" کا اجراء کر دیا 221

وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم “راست” کا اجراء کر دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیرِ اعظم عمران خان آج ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم “راست” کا اجراء کر دیا.
راست پروگرام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں، کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کیلئے بنایا گیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے. راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل اداگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی.
راست پروگرام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں، کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کیلئے بنایا گیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے.
‏راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل اداگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی. اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف مالیاتی اداروں جن میں کمرشل بنک، مائیلرو فنانس ادارے و بنک، حکومتی ادارے اور فِنٹیکس شامل ہیں کو وقت کی بچت کے ساتھ کم لاگت سے مرکزی سسٹم تک رسائی و رابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا.
‏گذشتہ سال راست کے کاروبار و سرمایہ کاری کی سطح پر اجراء اور کامیابی کے بعد اس کا عام آدمی کی سہولت کیلئے شہریوں کی سطح پر اجراء کیا جا رہا ہے. راست کے اجراء سے عام آدمی کی بنکنگ چینلز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی فوری اور آسان ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں