پشاور: نمائندہ خصوصی (عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چارسدہ۔ تھانہ بٹگرام شبقدر کی حدود کانگڑہ میں فائرنگ کا واقعہ فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر جان بحق ہوگئے۔ جان بحق افراد کے نام خائستہ الرحمان ولد سعد اللہ اور وصیف اللہ ولد خائستہ الرحمان ہیں۔ مقتول باپ بیٹا علاقہ کانگڑہ کے رہائشی ہیں۔ گھر سے نکلتے وقت فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی
مقتولین کی نعشوں کو تحصیل ھیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کردیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔