عرب امارات نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
تقریب میں صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، ملک احتشام عباس مینگن چوہدری ریاض حسین مرید ، چوہدر مظہر عباس کرسال ،چوہدری عمران بھگوال ،چوہدری حسن نواب بلکسر ،شیعب مغل مہرو ،محمد سہیل چک بھون نے شرکت کی۔
محمد ثقلین مہرو نے گفتگو کرتے ہوئی کہا کہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی حکومتی کاوشیں ثمرآور ثابت ہو رہی ہیں۔ مہنگائی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی کو ریکیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے ۔
تقریب میں شرکاء اس بات پر متفق نظر آئے کہ عمران خان ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے حالات درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضلع چکوال کی موجودہ سیاسی و ثقافتی صورتحال
پر بھی گفتگو ہوتی رہی۔ تقریب میں مہمانوں کی خاطر تواضع مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے کی گئی
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں نے سید اسد عباس بھگوال کا شکریہ ادا کیا۔
260