(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ برگیڈیئر کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ھوئی ،جہاں عرفان اللہ نامی شہری کے گھر میں دو خواتین سمیت 6 ڈاکو فیملی بن کر داخل ھوئے اور گھر سے ایک کروڑ ایک کروڑ باون لاکھ نقدی،70 تولے طلائی زیورات اور چھ قیمتی گھڑیاں جنکی مالیت 10 لاکھ روپے بتائی گئی ھے لیکر سفید رنگ کی ٹیوٹا کرولا کار میں سوار ھوکر آسانی سے فرار ھوگئے۔اطلاع ملتے ھی ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی سی آئی اے، ایس ایچ او تھانہ کینٹ، آئی ٹی و فرانزک ٹیم اور دیگر تفتیشی ماہرین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تفتیش شروع کردی ،ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی اور م ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس
کا کہنا ھے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔