وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں میں پیشرفت کے امکانات ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 224

وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں میں پیشرفت کے امکانات ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں میں پیشرفت کے امکانات ہیں۔
خطے کے امن و استحکام میں روس کا اہم کردار ہے، روس کی افغانستان کے معاملات میں دلچسپی ہے یقیناً وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں افغانستان کے معاملے پر بھی بات ہو گی، اس کے علاوہ علاقائی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہم روس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گے اور چاہیں گے کہ ایسے منصوبوں پر کام کیا جائے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو، ہمارے کچھ اقتصادی پروجیکٹس جس میں ہم ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں،
اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں میں پیشرفت کے امکانات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
#Pakistan 🇵🇰 #Russia 🇷🇺

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں