رپورٹ :(مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کرنا ہے .تقریب کے مہمان خصوصی صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عُزیر بھٹہ تھےاور پروگرام کی صدارت سینئر رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے کی۔
صدر پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ڈاکٹر انور جاوید نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد عزیر بھٹہ نے یوم یکجہتی کشمیر کی تاریخ دہراتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور کشمیریوں کو آزادی مل جانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جس طرح دُنیا کے ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ ہمارے دل کشمیری بہن بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تقریب میں کشمیر پر غیر قانونی و غیر انسانی بھارتی قبضے کے خلاف جد وجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر کشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
تقریب سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ سید وسیم واجد شاہ ، فنانس سیکرٹری چوہدری شہزاد ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حافظ اکبر حسین ، قیصر سندھو، عبداللہ سندھو ، عبدالشکور ، ذوالفقار علی ،چودھری ظہیر احمد اپل، چودھری بلاول گجر ،ولید خٹک اور دیگر شامل تھے۔
264