وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس۔ 251

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت سبسڈی کا اصل فائدہ کسان کو ملنا چاہیے۔ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنائے جایئں اور تمام شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کپاس کے معیاری بیج کی پیداوار کو جلد ممکن بنانے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری۔اجلاس میں پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری۔ اتھارٹی معیاری بیج کی فراہمی، مانیٹرنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے تحقیق کرے گی۔کپاس اگانے والے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنانے کی منظوری۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اس وقت 4.17ملین ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ کھاد پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر 15.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق فارمرز فورم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کر رہے ہیں۔ اس فورم کا مقصد پالیسی امور میں کسانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور ان کے مسائل جلد حل کرنا ہیں۔وزیر اعظم نے قومی کپاس کانفرنس منعقد کرانے کی منظوری بھی دی۔ملک میں DAP کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے پلانٹس لگانے کے لیے فیزیبیلٹی مرتب کی جائے۔ وزیر اعظم کی وزارت صنعت کو ہدایت،اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر زراعت پنجاب سیدحسین جہانیاں اور سینئر حکام شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں