بوسٹر ڈوز نہ لینے والوں کا توکلنا پرسٹیٹس کب تبدیل ہوگا اور رمضان کب ہو گا ؟ 323

بوسٹر ڈوز نہ لینے والوں کا توکلنا پرسٹیٹس کب تبدیل ہوگا اور رمضان کب ہو گا ؟

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

سعودی وزارت صحت نے بوسٹرڈوز لگوانے کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 8 ماہ گزرچکے ہیں وہ بوسٹرڈوز لگوائیں.
سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ سعودیوں کو مملکت سے باہر جانے کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔ اس کے بغیر مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مملکت آنے والے تمام افراد کو سفر سے 48 گھنٹے کے اندر لیے گئے ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی.
ماہرفلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔
اخبار 24 نے قصیم یونیورسٹی کے شعبے فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں