OIC and PTI United Arab Emirates Thanks Imran Khan 249

انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC) اور پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی جانب سے شکریہ عمران خان کے عنوان سے زوم میٹنگ

متحدہ عرب امارت نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC) اور پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی جانب سے شکریہ عمران خان کے عنوان سے زوم میٹنگ بروز ہفتہ بتاریخ 5 فروری 2022 کو منعقد کی گئی۔
میٹنگ کی صدارت صدر پی ٹی آئی یو اے ای نواز خان جدون نے کی۔
ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی مڈل ایسٹ عقیل آرایئں اور سابق ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی مڈل ایسٹ صدر و صدر پی ٹی آئی میاں اویس انجم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو، صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر بیگ نے اپنی الیکٹڈ باڈیز کے ہمراہ اور راس الخیمہ، فجیرہ اور شارجہ کی الیکٹڈ باڈیز نے شرکت کی۔
شریک ممبران نے اوورسیز ووٹنگ کا حق ملنے پہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور ووٹنگ کے حوالہ سے اپنی قیمتی آراء بھی پیش کیں۔ ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی نے مارچ میں مجوزہ اورسیز کانفرنس کی تفصیل سے شرکا کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں