5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا دن رپورٹ : جرمنی (مہوش ظفر، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ) 245

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا دن

رپورٹ : جرمنی (مہوش ظفر، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

دنیا بھر کی طرح جرمنی کے شہر برلن میں فرینڈز آف کشمیر آرگنائزیشن کے تعاون سے ایک احتجاج منعقد کیا گیا۔جس میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
موسم کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بزرگ اور بچوں نے بھی اپنے کشمیری مسلمان بھائ بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
احتجاج میں شامل افراد نے اپنے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستاں رقم تھی۔
احتجاج میں شامل افراد نے بھارتی حکومت و فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں ،کشمیری مسلمانوں کا غم ان کے سینوں میں موجود ہے اور یہی تکلیف انھیں ہر طرح کے خراب موسم میں بھی گھر سے نکل کر یوں بازاروں میں کھڑے ہوکر احتجاج پر مجبور کرتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 73 سال اس ظلم و ستم کے گزر جانے کے باوجود بھی یہاں کی دنیا کو اب تک اندازہ نہیں کہ وہاں کشمیری مسلمانوں پر بھارت کیا مظالم ڈھا رہا ہے۔
پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عورتوں کے ساتھ زیادتی،بچوں کو ظلم کا نشانہ بنانا۔
لیکن ان شاء اللہ جلد ہی دنیا کو بھی اس مسلہ کی سنگینی اور نزاکت کا ادراک ہوجائے گا ۔
احتجاج کے آخر میں کشمیری مسلمانوں کی آذادی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی اور وہاں موجود افراد کا شکریہ ادا کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں