PTI Saudi Arabia held a farewell Of Gulzaib Kiyani 168

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سکریٹرس نے سینر رہنما پاکستان تحریک انصاف یوتھ سیکرٹری راجہ گل زیب کیانی کے اعزاز میں الودئ تقریب منعقد کی تقریب کے مہمان اعزازی پاکستان سے سعودی عرب رورے پر آئے ہوئے سابق صوبائی وزیر چیرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ تھے

رپورٹ :(عالم خان مہمند ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب اعجاز چوہدری کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب آج جس مقام پر ہے اپ سب لوگوں کا بڑا اھم کردار ہے ہم سب نے مل کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا منشور گھر گھر پوچھئنا ہے میں پوری اپنی ٹیم کی طرف سے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں آج کی تقریب ہمارے بھائی یوتھ سیکرٹری راجہ گل زیب کیانی کے اعزاز میں سجائی گئی ہے راجہ گل زیب کیانی کی جو خدمات ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہماری دعائیں اور نیک خواہشات راجہ گل زیب کیانی کے ساتھ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری لیبر آفیرز پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب سردار طلعت محمود خان کا کہنا تھا راجہ گل زیب کیانی نے جو پارٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب میں دیگر خطاب کرنے والوں میں وجاہت چوہدری لیاقت علی بھٹی زبیر خان بلوچ عمران سہیل افضل عباس عروج اصغر طارق شہزاد مس جلوہ شاہین نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے مہمان خصوصی سکریٹری یوتھ راجہ گلزیب کیانی نے اتنی اچھی تقریب منعقد کرنے پر سعودی عرب کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے مہمان اعزازی سابق صوبائی وزیر چیرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ کا کہنا تھا میں اپ سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگوں نے مجھے اتنی عزت سے نوازا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اپ پردیس میں رہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے لئے کام کر رہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پخام گھر گھر پھیلا رہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی بات کی یے اپ سب لوگ پاکستان تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں تقریب کے آخر میں سکریٹری یوتھ راجہ گل زیب کیانی کو ان کی اعلی خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی پش کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں