218

اوور سیز پاکستانی میاں وقاص نے انسانی ہمدردی کی مثال کر دی بیرون ملک پاکستانی کی وفات کا پتہ لگتے ہی دن رات ایک کر کے اس کی ڈیڈ باڈی کو صرف دو دن میں پاکستان بھجوا دیا

نمائندہ خصوصی پسرور (زین الدین گجر، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

تحصیل پسرور کے سیاسی اور سماجی رہنماء اور صدر مسلم لیگ ن مسقط عمان میاں وقاص نے بیرون ملک انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے بیرون ملک وفات پانے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو پاکستان بھجوانے کے لیے دن رات ایک کر دیا اور صرف دو دن میں ہی ڈیڈ باڈی کو پاکستان بھجوا دیا۔
اسی معاملے پر میاں وقاص نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود پردیس میں رہتا ہوں اور بخوبی جانتا ہوں کہ ڈیڈ باڈی کے لیے اس کے ورثاء کو کن کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے اور پھر جا کر کئی روز بعد ڈیڈ باڈی ان تک پہنچتی ہے۔
اس لیے میں نے انسانی ہمدردی کی وجہ سے دن رات ایک کر کے کوشش کی اور میرے رب نے مجھ کو کامیابی دی اور محض دو دن کے بعد ڈیڈ باڈی پاکستان پہنچ گئی۔
میاں وقاص کے اس احسن اقدام کو بیرون ملک اور پاکستان میں بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں