شاہد محمود قریشی پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کو پرو فیشنل بنانے اور بے روزگاری ختم کرنے لیئے پر عزم ہیں. بلال طالب 220

شاہد محمود قریشی پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کو پرو فیشنل بنانے اور بے روزگاری ختم کرنے لیئے پر عزم ہیں. بلال طالب

کراچی (اسٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

شاہد محمود قریشی رئیلٹر ٹرینگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسیٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے آئی سی ایم اے میں ٹرینگ کا سلسلہ جاری ہےاب تک سو سے زائد طلباء کو مفت اسکالر شپ دی جاچکی ہیں.
شاہد محمود قریشی پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کو پرو فیشنل بنانے اور بے روزگاری ختم کرنے لیے پر عزم ہیں جس سے نوجوانوں کو معاشی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار شاہد محمود قریشی رئیلٹر ٹرینگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاونٹس آف پاکستان میں کلاسوں کے باقائدہ آغازہو جانے کے موقع پر ٹرینگ ورکشاپ میں نوجوان انٹر پینور قاسم ریاض، سینئر نائب صدر ڈفکلیریا رضا ہاشم، صدر آل کراچی رئیلٹر ایسوسی ایشن ایم رحمن،صدر اسیکم 45کراچی کے انویسٹر اینڈ رئیلٹر ایسوسی ایشن ایف ندیم،سینئر نائب چیئرمین آل کراچی رئیلٹر ایسوسی ایشن عرفان شیخ،، اور سی ای او جائیداد گروپ عظیم ماہراور ایم ڈی شاہد محمود قریشی رئیلٹر ٹرینگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اور کیلفورنیہ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او بلال طالب نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر بلال طالب نے کہا کہ ایس ایم کیو ایک ایسا ادارہ ہے جو آپ کے خوابوں کی تسخیر کرنے میں آپ کا معاون ثابت ہوگا اورآنے والی نوجوان نسل بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے گی اب تک سو سے زائد طلباء کو مفت اسکالر شپ دی جاچکی ہیں شاہد محمود قریشی کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرناہے اور معاشرے سے بیزوزگا ری کا خاتمہ کرنا ہے اس سلسلے میں ایس ایم کیو کے پلیٹ فارم سے ملک کے 22اور شہروں میں انسٹیٹیوٹ کا دائرہ پھیلا یا جائے گا اور اس سے زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رزاعت کے بعد دوسری بڑی صنعت تعمیراتی شعبے کی ہے اور لوگوں کی روزگار سے وابستگی کی بات کریں توزراعت کے شعبے سے زیادہ لوگ تعمیراتی شعبے کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔
رئیلٹر زاینڈ ڈیولپرز کے شعبے میں مزید گنجائش موجود ہے اور اسکا مستقبل بہت روشن ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سالانہ مکانات کی ضروریات 50سے 70لاکھ کے قریب ہے اس میں سے آج کے دور میں اس وقت صرف 40فیصد کام جاری ہے اس شعبے میں مزید 60فیصد کی اور گنجائش ابھی باقی ہے یہ وہ واحد صنعت ہے جو ملکی حالات کومزید بہتری کی جانب گامزن کرسکتی ہے اوریہ وہی شعبہ ہے جو کام کرتا ہے تو مارکیٹ میں سرمایہ گردش کرتا ہے کیونکہ یہ صنعت چلے گی تو 72الائیڈ صنعتیں بھی چلیں گی۔دنیا بھر میں امیر ترین لوگوں کی تعداد پر نظر ڈالی جائے تو 60فیصد لوگ اسی شعبے سے کا حصہ ہیں جس طرح پہلے سے جو ادارے رئیل اسٹیٹ کی تعلیم دے رہے ہیں اس میں ایس ایم کیو ایک بہترین اضافہ ہے جو اس شعبے کی بحالی میں مزید اہم کردار ادا کرے گاکیوں کہ یہ شعبہ آپ سے محنت کا تقاضہ کرتا ہے دیانت داری سے روزانہ 10گھنٹے اپنے کام کو دیں گے تو کامیابی آپکے قدم چومے گی انہوں نے مزید کہا کہ کل ہم کچھ نہیں تھے آج جو کچھ بھی ہیں وہ اسی شعبے کی بدولت ہیں جب آپ اس شعبے میں داخل ہوجائیں گے تو یہ جان لیں کہ مارکیٹ اوپر جائے یا نیچے جائے اس میں آپ کا کوئی نقصان نہیں ہے کیونکہ ڈیمانڈ کم ہونے یابڑھنے کی وجہ سے آپ پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور دونوں ہی صورتوں میں آپ کے پاس کلائنٹس موجود ہونگے کیونکہ آپ اپنی خدمات پیش کررہے ہیں بس یہ یاد رکھیں آپ کو کلائنٹ کی آراء پر کام کرنا ہے اور اپنی رائے دینے سے اجتناب کرنا ہے شاہد محمود قریشی رئیلٹر ٹرینگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسیٹیوٹ آف پاکستان آپ کو ایک سنہری موقع دے رہا ہے آپ اس موقع سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں یہ آپ پر منحصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں