جرمنی : (سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
اجلاس میں 11 فروری کو لندن میں انڈین ہا ئی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر ایک بھرپور احتجاج کے لیے کشمیری کمیونٹی اور دیگر کشمیری آزادی پسند جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جاۓ۔
مقبول بٹ شہید باباۓ قوم ہیں اور ان کی تعلیمات اور ان کا عمل ہی کشمیری قوم کی آزادی و خودمختاری کے حصول کا ضامن ہے۔ان کے اقوال کشمیری نوجوانوں کے جذبات کو نیئ روح پھونک دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کا کشمیری نوجوان فرسودہ نظریات کو مسترد کرتے ہوۓ فلسفہ مقبول کا پیروکار ہے۔
حاضرین اجلاس نے برطانیہ میں موجود کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زمہ داریوں کو سمجھتے ہوۓ اپنے وطن کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور 11 فروری کو انڈین ہائی کمیشن کے سامنے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ غاصب قوتوں کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم ایک ہیں اور اپنے وطن کی آزادی پر کو ئی سمجھوتا نہیں اور ہم جموں کشمیر کی کسی بھی طرح کی تقسیم کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ سینٹرل لندن میں مظاہرے کے لیے برطانیہ میں لبریشن فرنٹ کی لوکل برانچز نے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہوا ہے اور شرکت کے خواہشمند لبریشن فرنٹ کی لوکل برانچ سے رابطہ کریں۔
مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کا ہیرو ہے اور 38 سال قبل پھانسی کے پھندے پر لٹک جانے کے باوجود آج بھی زندہ ہے اور ان کا نظریہ اور فکر ہر گزرتے دن کیساتھ پھیل رہا ہے۔اجلاس میں سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان چیف آرگنائزر صابر گل، صدر لیاقت لون، یوسف چودھری سیاسی کمیٹی کے سربراہ نسیم اقبال برطانیہ زون کے ایگزیکٹو ممبران،طارق شریف، مشتاق ملک، خان فاروق خان، افتخار شریف، جمیل اشرف، تنویر ملک ، اسد کیانی، لطیف ملک راجہ سکندر اقبال، راجہ نصیر، راسب کشمیری، ارفاق کیانی رحمت حسین عرفان احمد فراز، گلفراز خان، اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے آخر میں لبریشن فرنٹ ناٹنگھم برانچ کے سیکرٹری جنرل راجہ مہربان کے والد محترم، ناٹنگھم برانچ سے محمد علی کے چچا محترم برمنگھم برانچ ساتھی شعیب بھائی کے چچا اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سنئیر دوست سعید بھائی تھوراڑاے جے کے جی بی زون کےانتقال پر غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی گئ۔