اپنی کتاب میں گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو قرار دینے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں 241

اپنی کتاب میں گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو قرار دینے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ٹویٹر پر مودی سرکار پر کڑی تنقید کرنے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو مبینہ حکومتی سوشل میڈیا ٹیم کے کارندوں کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا جا رہا ہے بلکہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں.
صحافی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ممبئی پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے قتل اور زیادتی کی دھمکی دینے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.
انٹزنیشنل صحافی تنظیموں اور مسلم ارکان اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی دور حکومت میں اقلیتوں اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا.
صحافی رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب لکھی تھی جس میں 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دا ر اس وقت کی بی جے پی حکومت کو ٹھہرایا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں