قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے 6روزہ ملٹی گریڈ ٹیچنگ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا 281

قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے 6روزہ ملٹی گریڈ ٹیچنگ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا

کوٹلی لوہاراں نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ کامران سلہری، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور کی طرف سے سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ فریدہ خاور کی زیر نگرانی اساتذہ کے لیے 6روزہ ملٹی گریڈ ٹیچنگ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد پرائمری اساتذہ کو زیادہ جماعتوں اور کم اساتذہ والے سکولوں میں طریقہ تدریس کو موثر ترین بنانے کی تربیت دیناہے۔اس ٹریننگ سیشن کے دوران اساتذہ نے ماسٹر ٹرینرز وقار احمد، محمد بلال سیٹھی اور محمد آصف کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا ٹریننگ سیشن کی اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی فریدہ خاور نے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اساتذہ ہماری قوم کے معمار ہیں،اور ان کوعزت دینا ہمارا اولین فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیچرز جتنی اچھی بنیاد بنائیں گے تو ہمارے ملک و قوم کی عمارت اتنی ہی خوبصورت اور مضبوط تیار ہوگی۔ماسٹر ٹرینر وقار احمد نے اساتذہ سے کہا کہ اس ورکشاپ سے آپ نے جو سیکھا ہے یہ آپ کے پاس طلبہ کی امانت ہے اور ۔مجھے یقین ہے کہ آپ اس امانت کو ایمانداری سے اپنے طلبہ تک پہنچائیں گے ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی فریدہ خاور نے ماسٹر ٹرینرز اور تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں