booster doses 349

یکم فروری سے بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والوں پر نئی پابندی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب میں منگل یکم فروری 2022 سے پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری و نجی اداروں، تفریحاتی مراکز، سپورٹس سینٹرز، بازاروں اور مالز میں وہی کارکن، صارفین اور معاملات کی پیروی کرنے والے داخل ہوسکیں گے جو بوسٹر ڈوز لگواچکے ہوں گے اور توکلنا ایپ پر ان کی صحت کا ریکارڈ “امیون” درج ہوگا.
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ یکم فروری سے بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ وہی لوگ استعمال کرسکیں گے جن کا توکلنا ایپ پر سٹیٹں محصن ہوگا.
ٹیکسیوں، رینٹ اے کارز، ٹیکسی ایپس، اندرون و بیرون شہر مسافر بسوں، جازان اور جزیرہ فرسان آنے جانے والے جہازوں میں وہی لوگ داخل ہوسکیں گے جو محصن ہوں گے۔ توکلنا ایپ پر صحت حالت کے طور پر محصن کا ریکارڈ انہی لوگوں کا ہوگا جو بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہوں گے۔
وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کے ترجمان سیف السویلم نے تجارتی مراکز اور دکانوں کے مالکان سے کہا ہے کہ یکم فروری 2022 سے توکلنا ایپ کے ذریعے ملازمین، صارفین اور ملاقاتیوں کی صحت حالت چیک کی جائے۔ ایسے کسی بھی شخص کو جس کی صحت حالت توکلنا ایپ پر محصن درج نہ ہو اسے مارکیٹ یا دکان یا مرکز میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ اس کی خلاف ورزی پر تجارتی مراکز اور اداروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں