Qur'an and Hadith to achieve success 217

قوم کو قرآن و حدیث کی طرف رجوع کرنا ہوگا تبھی کامیابی ملے گی۔ مفتی کفایت اللہ شاکر

نمائندہ خصوصی پسرور (زین الدین گجر، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
تفصیلات کے مطابق ہر دل عزیز خطباء قاری احمد حسن ساجد اور قاری اسماعیل عتیق کی مرکز اہلحدیث پسرور آمد پر محمد توصیف بھٹی سے ملاقات۔ اس موقع پر قاری احمد حسن ساجد اور قاری اسماعیل عتیق نے کہا کہ آج ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں انکی وجہ ہماری قوم کا دین اسلام کی تعلیمات سے دور ہونا ہے۔ اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم تباہی کا شکار ہیں۔ اگر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسلام کو مکمل طور پر اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہوگا۔ قاری احمد حسن ساجد نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال نے نوجوانوں میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیا ہے۔ فحاشی و عریانی ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی اسلامی ماحول میں تربیت کریں۔ قاری اسماعیل عتیق کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہر انسان پر آتا ہے ہمیں مشکل وقت میں اپنے اللہ پر بھروسہ رکھ کر یقین کامل سے دعا مانگنی چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حسد سے بچنا چاہیے کسی کی خوشی یا کامیابی کو دیکھ کر دعا دینی چاہیے۔ حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے۔ مفتی کفایت اللہ شاکر نے مرکز اہلحدیث آمد پر اپنے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں