Masooma Travel hosted a dinner in honor of PTI 240

معصومہ ٹریول کی جانب سے محمد ثقلین مہرو کو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی منتخب ہونے اور چوہدری شیراز ہڈالہ کی دبئی آمد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

متحدہ عرب امارت نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

معصومہ ٹریول کے مالکان چوہدری مشتاق حسین بہکڑی، حاجی اشتیاق بہکڑی، چوہدری آفتاب حسین، چوہدری نعیم عباس بہکڑی، کی جانب سے محمد ثقلین مہرو کو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی منتخب ہونے اور چوہدری شیراز ہڈالہ کی دبئی آمد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
عشائیہ میں معصومہ ٹریول کی جانب سے ضلع چکوال کے معززین کی کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ملک تصدق حسین اعوان، راجہ عاطف ظہور، حاجی جاوید اشرف ڈھکو، چوہدری ممتاز چک عمرا، چوہدری تصور گجر، چوہدری اظہر چک ملوک، رحمان کہوٹ، چوہدری عبد الوہاب جھکڑ، چوہدری بابر ڈھکو، چوہدری تحسین ڈھکو، افضل نوابی اعوان، چوہدری وقار ڈھکو، چوہدری کوثر چک عمرا، چوہدری آفتاب حسین بہکڑی، چوہدری عاطف چک عمرا، ڈاکٹر عمران ممتاز، محمد شعیب مغل، چوہدری علی بہکڑی، فواد وسیم، چوہدری محمد اسلام اوڈھروال، نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ثقلین مہرو نے کہا کہ ہمیں یو اے ای کے قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صدارت کی ذمہ داری مجھ پر ڈالی، میں پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو بیرون ملک مضبوط کر سکوں ۔ تقریب میں ملکی سیاسی حالات اور جمہوری تسلسل جیسے معملات زیر بحث آئے۔ تقریب کی اختتام پر شرکا نے معصومہ ٹریول کے مالکان چوہدری مشتاق بہکڑی اور حاجی اشتیاق بہکڑی کا اس پرتکلف عشائیے کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں