Prominent social and political 239

معروف سماجی و سیاسی شخصیت امتیاز احمد کی جانب سے ریاض میں مقیم صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کی ترقی و خوشحالی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی

(سٹاف رپورٹ پاک نیوز پوائنٹ)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی و سیاسی شخصیت امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ میڈیا اور اس سے وابستہ افراد نہ صرف صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ اس کی اصلاح میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، انکا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی بہت سے خطرات کا سامنا ہے لیکن موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی ملکر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں گامزن ہیں۔
تقریب سے تسنیم امجد ،عروج اصغر، شاہین جاوید ،ابرار تنولی ،ملک ندیم شیر ،ملک کامران ،عالم خان مہمند،زبیر خان بلوچ ،خرم خان ،جبرئیل ،ظفر اقبال ،خالد محمود اور دیگر مقررین کا کہناُ تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی صحافی صحافت کے میدان میں کسی سے کم نہیں تاہم صحافتی اقدار کیلئے ٹریننگ ضروری ہے اور اس کیلئے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک صحافتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے جس کی ایک برانچ پاکستان میں ہو اور دوسری مختلف ممالک میں ہونی چاہئے تاکہ اوورسیز پاکستانی صحافی اس سے مستفید ہوسکیں۔ مقررین کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اس وقت ممکن نہیں کہ جب تک ہمارے ادارے اپنی زمہ داریاں آئین میں درج اصول و ضوابط کے ساتھ ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں