giving the right to vote 220

ووٹ کا حق دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں بھرپور خیرمقدم کا فیصلہ

(رپورٹ :عالم خان مہمند ،نماٸندہ خصوصی ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع کے انعقاد کی منظوری
وزیراعظم و چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کریں گے.
تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے خصوصی ملاقات
سمندر پار پاکستانیوں کے فقیدالمثال سہ روزہ اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ
سمندر پار پاکستانیوں کا تین روزہ اجتماع 13 تا 16 مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا.
دنیا بھر میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی شاخوں کے منتخب ذمہ داران اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے.
یورپ، امریکہ اور وسط ایشیاء سمیت دنیا کے دیگر حصوں سے مندوبین مدعو کئے جائیں گے.
ملکی و غیر ملکی میڈیا کو بھی سمندر پار پاکستانیوں کے اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دے جائے گی.
سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر
سمندر پار پاکستانی روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں.
دیارغیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں سمندرپارپاکستانیوں کا کردار بے مثال ہے.
تحریک انصاف ملکی سیاست میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو نہایت تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے.
سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
دنیا بھر سے اپنے بھائیوں کو مدعو کریں گے اور وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، اسد عمر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں