Jahangir Tareen and his wife fell victim to Corona 279

جہانگیر ترین اور اہلیہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

رپورٹ : کہروڑپکا لودھراں( عمردراز جوٸیہ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
جہانگیر ترین نے تصدیق کی ہے کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا شفقت محمود، خسرو بختیار، شوکت ترین، شیریں مزاری سمیت صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کی حالیہ لہر کے دوران اس کی زد میں آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں