رپورٹ : نمیرہ محسن ،پاک نیوز پوائنٹ
حال ہی میں ریڈ پاکستان اور ریڈ امہ کے اشتراک سے تار برقی پر EIECC ورکشاپ منعقد ہوئی۔ تقریب کی انتظامیہ کمیٹی میں مداد، اصول رکان اور الحوار شامل تھے۔ یہ ورکشاپ ریاض میں ہوئی جسے ریڈ پاکستان فیس بک چینل پر براہ راست نشر کیا گیا۔ ورکشاپ میں چیئرمین ریڈ پاکستان محترم فرخ ڈال، صدر گلف آر پی نمیرہ محسن، سائبر سلطان آر پی حمدان ذوالفقار، میڈیا ہیڈ گلف ذنیرہ ذوالنون، صدر قطر آر پی شاہدہ خان اور وی پی قطر آر پی ثوبیہ نے شرکت کی۔ جناب امتیاز احمد، جناب زبیر خان، اور ksa میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت سی معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس مقدس تقریب کو سراہا۔ اس 3 روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر بول چال کے لیے انگریزی کا استعمال تھا۔ ورکشاپ جس کی قیادت ڈاکٹر خالد الدوسری کر رہے تھے، اس میں بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا جس میں اسلام کی نمائندگی کے لیے انگریزی کا استعمال کیسےکیا جا سکتا ہے اور یہ کہ اسلام کی تبلیغ و ترویج کردار کی خوبصورتی سے کیسے ہو سکتی ہے۔ اس ورکشاپ میں شرکا ءکو سکھایا گیا کہ اسلام کے پیغام کو صحیح طریقے سے پھیلانے کے لیے انگریزی کو کس طرح بین المعاشرتی استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ کہ کس طرح کوئی بھی اسے بہترین انداز میں پیش کر سکتا ہے۔ گزشتہ سال اس طرح کی تقریب کے نتیجے میں ورکشاپ میں شریک ایک بھائی نے تین نئے لوگوں کو اسلام میں خوش آمدید کہا۔ ریڈ پاکستان اپنے قارئین اور ماہرین تعلیم کی کمیونٹی سے اس طرح کی تقریبات متعارف کرانے میں بے حد فخر محسوس کرتا ہے۔