An important meeting of Jamiat Ulema-e-Islam Union Council Nazim Dharmakhel Sorani Bannu 206

جمعیت علماء اسلام یونین کونسل نیظم دھرمہ خیل سورانی بنوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

بنوں رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جمعیت علماء اسلام یونین کونسل نیظم دھرمہ خیل سورانی بنوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ بمقام خانقاہ امدادیہ اشرفیہ منعقد ہوا جسمیں کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ، جماعتی امور اور منی بجٹ سے مہنگائی کے نئے طوفان سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات اور غور کیا گیا ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر پیر حاجی حمیداللہ شاہ نے کہا کہ حکومت افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے ایک امدادی بنک اکاونٹ کھولے جسمیں عوام و خواص کیطرف سے روپیہ جمع کرنیکی درخواست کی جائے تاکہ افغان عوام کی معاشی بدحالی دور ہوسکے کیونکہ پاکستانی عوام کے پاس قربانی کاجذبہ موجود ہے اس سے قبل ہم نے ; ملک سنوارو قرض اتارو کے اکاونٹ میں بھی روپیہ جمع کیا تھا لیکن اس رقم کا کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ روپیہ کہاں گیا اسلئے یہ اکاونٹ فوج کی نگرانی میں دیاجائے تاکہ کوئی ادارہ یا سیاستدان اس رقم کو ہڑپ نہ کرسکے اس کے علاوہ مزید یہ کہ پاکستان کی معاشی حالت درست کرنے کیلئے بھی ایک الگ اکاونٹ فوج کی نگرانی میں قائم کیاجائے اور بیرون ملک پاکستانیوں سے بھی امداد بھیجنے کیلئے اطلاع دیدی جائے ، پاکستان میں سرمایہ داروں کے پاس دولت زیادہ ہے اور حکومت کمزور ہے ، وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم ہسپتال کیلئے عوام سے روپیہ جمع کرتے رہتے ہیں موبائل میں بھی میسج کے ذریعے رقم اکٹھا کی جارہی ہے ہم نے اسمیں روپیہ ,, خالی میسج ،، کے ذریعے بھیجا ہے اسلئے پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے مدد کیلئے اکاونٹ کھولے جائیں ۔ آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان گناہوں کو چھوڑ کر اعمال صالحہ شروع کریں کیونکہ اس عمل سے رزق کی وسعت میں بڑا عمل دخل شامل ہے حق تعالی فرماتے ہیں کہ اگر ایک گاوں کے لوگ ایمان لائے اور تقوی احتیار کریں تو ہم ان پر آسمان و زمین کے برکات ضرور کھول دینگے لیکن اگر انہوں نے جھٹلایا تو ہم انکی پکڑ کرینگے اس سبب سے جو انہوں نے کیا اسطرح رزق کی تنگی اور بلا کے نازل ہونے میں بڑا دخل ہے چنانچہ حدیث میں ہے کہ جس قوم میں سود کی کثرت ہوگی اللہ ان پر قحط مسلط کردینگے اور جس قوم میں زنا کی کثرت ہوگی اس پر طاعون وغیرہ ایسے امراض مسلط ہونگے جو پہلے لوگوں نے دیکھے بھی نہ تھے ۔ اجلاس اجتماعی دعا پر احتتام پذیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں