وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی نے مدینہ المنورہ میں پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے عہدے داران کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ منائی.. 241

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی نے مدینہ المنورہ میں پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے عہدے داران کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ منائی

مدینہ المنورہ (رپورٹ میاں محمد عظیم ۔نماٸندہ خصوصی )

گزشتہ شب مدینہ المنورہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم نے سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی کی سالگِرہ کی مختصر اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا ،،،
جس میں پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، اسپورٹ سیکرٹری اظہر شفیق، ڈپٹی یوتھ سیکرٹری سردار زریاب منظور، سینئر رہنما پی-ٹی-آئی یوتھ ونگز راولپنڈی سردار احسن اقبال اور پی-ٹی-آئی مدینہ ٹیم نے وزیراعظم کا مدینہ المنورہ میں پرتباک استقبال کیا اور ان کو شہر رسول اللہﷺ میں خوش آمدید کہا اور ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی.
مزید تقریب کے دوران صدر خواجہ زبیر اور جنرل سیکٹری محمد یاسین خان نے وزیر اعظم سردار عبد القيوم نیازی کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفت و شنید کی اور وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم کو مختصر وقت میں تقریب کا اہتمام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں