ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد نواز شریف کی یاد سے متعلق تیار کیے گئے ٹرک آرٹ ’’ پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی ‘‘ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے.
پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی 😍 pic.twitter.com/jxivDUoFBU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 16, 2022
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹرک آرٹ کو شیئر کرتے ہوئے سرائیکی گانے کے لفظوں کو بطور کیپشن درج کرتے ہوئے والد کو پیغام دیا.
تصویر میں ٹرک آرٹ پر نواز شریف زندہ باد کے نعروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ٹرک پر بنائے گئے آرٹ میں سرائیکی گانا ’پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی درج ہے.
مریم نواز نے اسی گانے کوٹوئٹ میں بھی درج کیا جس کے اردو معنی یہ ہیں کہ واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ خیال رہے کہ گانے میں گلوکار طاہر نیئر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے ، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں٠