Punjab Education Minister 280

بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے، 12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی.
وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا.
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ ابھی نہیں ہواہے ، ویکسی نیشن کے بغیر بچے اب سکول نہیں آ سکتے.
تفصیلات کے مطابق مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 100 فیصد اساتذہ کی ویکسی نیشنل مکمل ہو چکی ہے ، ایک لاکھ اساتذہ کی جارہی ہے ، سکولوں میں بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ، ماسک کے استعمال کے حوالے سے سختی کرنا ہو گی ۔ ان کاکہناتھا کہ فضائی آلودگی کا زیادہ مسئلہ لاہور میں ہے.
دوسری جانب یاسمین راشد کی ویڈیولنک کےذریعےاین سی اوسی اجلاس میں شریک ہوئیں اور کہا کہ پنجاب کےتعلیمی اداروں میں 85فیصدبچےمکمل ویکسی نیٹڈہیں، پنجاب میں کوروناکی صورتحال کنٹرول میں ہے،صوبے کی 4کروڑ 60لاکھ زائدآبادی مکمل ویکسی نیٹڈ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں