PML-N Gulf Zone Sardar Khalid Mahmood 300

ممتاز کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین مسلم لیگ ن گلف زون سردار خالد محمود کے ہمراہ سردار طائر یونس اور وکیل ناصر بن عبداللہ العتیبی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات

رپورٹ : (سردار صغیر برقی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب منطقہ شرقیہ کی ممتاز کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین مسلم لیگ ن گلف زون سردار خالد محمود کے ہمراہ سردار طائر یونس اور وکیل ناصر بن عبداللہ العتیبی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں طویل ملاقات کی۔ سردار خالد محمود نے وزیر اعظم کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور تحریک آزادی اور حلقہ کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ تعمیراتی منصوبہ جات کے حوالے سے کھائیگلہ سے علی سوجل روڈ سر فہرست رہی۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ آپکے تجویز کردہ تمام منصوبوں پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سردار خالد محمود کو باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی اور آمدہ الیکشن میں قبل از وقت حلقہ میں موجودگی کو یقنی بنایا جائے۔
سردار خالد محمود دمام سے عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لائے تھے۔ سردار خالد محمود نے وزیراعظم کی دعوت پر فرمایا کہ وہ سیاسی فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد کریں گے اور جو بھی فیصلہ ھو گا وہ علاقے کے وسیع تر مفاد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں