Farewell ceremony in honor of retired Muhammad Afzal of Punjab Police Department at Shafiqabad Police Station, Lahore. 288

محکمہ پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ  ہونے والے محمد افضل کے اعزاز  میں تھانہ شفیق آباد لاہور میں  الوداعئ تقریب  جرت اور شجاعت کے ساتھ مجرموں کا پیچھا کرنے کے لیے ہمہ وقت رہا محمد افضل  

لاہور نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پی این پی نیوز )
محکمہ پنجاب پولیس میں تقریبا  چار دہائیوں تک فرائض سر  انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد افضل کے اعزاز میں تھانہ شفیق آباد لاہور میں پروقار  الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی شفیق آباد میاں قدیر، ایس ایچ او شفیق آباد ملک خالد محمود ،انویسٹی گیشن انچارج راشد  محمود پڈھیار سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد افضل کی محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے انکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے افسران بالا نے پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر پولیس اسٹیشن شفیق آباد کے اہلکاروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل  محمد افضل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکے قریبی ساتھیوں اور افسران نے کہا کہ محمد افضل نے دوران ڈیوٹی  ہمیشہ خوش اسلوبی اور ایمانداری سے اپنے کام کو منطقی انجام تک پہنچایا اس موقع پر محمد افضل نے کہا کہ میرے افسران اور ساتھی دوستوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہر لحاظ سے تعاون کیا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے ہمہ وقت تیار رہا مجرموں سے مقابلے کے لیے ہر لمحہ تیار رہا الوداعی تقریب کے بعد  کانسٹیبل محمد افضل کو اعزازی طور پر پروٹوکول دیتے ہوئے تھانہ شفیق آباد کے پولیس اہلکاروں  نے سرکاری گاڑی کے ساتھ  پرتپاک طریقے سے رخصت کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں