سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری و بہتر اقدامات کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے. 243

سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری و بہتر اقدامات کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے.

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جمعیت علماء اسلام جدہ سعودی عرب کے امیر قاری رفیع اللہ ہزاروی اور جنرل سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان سمیت جدہ کابینہ کے جملہ اراکین نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں سانحہ مری میں مرنے والوں کی غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برفانی طوفان کے باعث قیمتی انسانی جانوں کی ضیاء پر افسوس ہے اور سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی اور نالائقی کی واضح مثال ہے کیونکہ مری و دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری و بہتر اقدامات کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے حالیہ سانحہ مری بھی حکومت کی نااہلی سے رونما ہواہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی مقام مری میں پیش آنیوالا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک المیہ ہے جس سے کئی خاندان متاثر ہوئے جسکو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا نیز یہ واقعہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ کوتاہی اور نالائقی کا شاخسانہ ہے لہذا جس حکومت کو ان سیاحتی مقام مری پر کنٹرول حاصل نہیں اور وہ عوام کی بروقت حفاظت اور مدد نہیں کرسکتی تو ان حکمرانوں کو کروڑوں پاکستانی عوام پر حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں اور وہ فوری طور پر باعزت مستعفی ہونے کا اعلان کریں ۔ آخر میں انہوں نے سانحہ مری میں متاثرہ غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ جے یو آئی اس مشکل اور غم کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کیساتھ برابر شریک ہیں اور اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالی سانحہ مری کے مرحومین کو جنت الفردوس جبکہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطاء فرماویں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں