(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
واضح رہے کہ رواں سنیچر سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والے اضافے کے بعد وزارت صحت کی جانب سے جاری سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت دوبارہ ماسک اور سماجی فاصلے کے عمل کو نافذ کیا گیا ہے.
وزارت داخلہ کے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر بنیادی جرمانہ ایک ہزار ریال ہے تاہم اس خلاف ورزی میں باربار ملوث ہونے والے افراد پر جرمانے کی رقم ایک لاکھ ریال تک بڑھائی جاسکتی ہے.
ماسک پہننے سے وبا کو پھیلنے سے روکنے اور دوسروں کو وائرس لگنے سے بچانے میں مدد ملتی ہے.
احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باجماعت نمازوں کے دوران صفوں میں سماجی فاصلے کے اصول کو بحال کیا گیا ہے جبکہ طواف کے لیے بھی سماجی فاصلے کے اصول پر جمعرات سے عمل کیا جارہا ہے.
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ ماسک پہننے سے نہ صرف یہ کہ انسان خود کورونا وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے بلکہ اس سے دوسرے افراد بھی محفوظ رہتے ہیں.
296