Photo of Shah Mehmood Qureshi sitting cross-legged in front of Saudi ambassador, caused a stir on social media 218

شاہ محمود قریشی کی سعودی سفیر کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کی تصویر ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی جس میں ان کے بیٹھنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی قرار دیا جارہاہے اور اس بحث میں سینئر صحافی حامد میر بھی کود پڑے ہیں.


تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر شاہ محمود قریشی کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ بدتمیزی ہے ، وزیر خارجہ کا سفارتکار کے ساتھ بیٹھنے کا یہ طریقہ نہایت ہی غیر سفارتی اور غیر مہذب ہے.


حامد میر کے علاوہ ایک اور صحافی عمران خان نے بھی شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کے طر یقے کو برے آداب کہہ کر مخاطب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں