31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا، عوام کی طاقت سے کالے قانون کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن 251

31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا، عوام کی طاقت سے کالے قانون کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی: (سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا، عوام کی طاقت سے کالے قانون کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کالے قانون کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی، ایک مرتبہ پھر کراچی میں سندھی اور مہاجر کی تفریق پیدا کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت و عصبیت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، آل پارٹیز کانفرنس کرنے والے سڑکوں پر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں