Founder of Pakistan Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah (RA) is our national hero. Dr. Arshadullah Khan 330

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح( رح ) ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ڈاکٹر ارشد اللہ خان

رپورٹ(حافظ عرفان کھٹانہ سے )

قومی ہیروز ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،قائد اعظم محمد علی جناح (رح ) کی ولادت کے دن کے موقع پر ہم سب کو عہد کرنا ہو گا ہم سب نے ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ، قائد اعظم کی بے مثال خدمات پر انکی روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بطور اوورسیز پاکستانی ہم سب کو چاہیئے کہ وطن سے دور رہتے ہوئے ہمیں ایسے کام کرنے چاہیں کہ جس کی وجہ سے پاکستان کا جھنڈا بلند ہو۔اوورسیز میں رہنے والا ہر پاکستانی وطن عزیز کا سفیر ہے سعودی عرب میں
رہتے ہوئے ہمیں یہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہیئے ۔بطور ڈاکٹر یہ کہنا چاہوں گا کہ جب بھی آپکو کوئی مرض محسوس ہو تو اس کا بروقت علاج کرائیں ۔اگر آپ محفوظ ہیں تو آپکا پورا خاندان محفوظ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں