Saudi Arabian coastal city of Jeddah is also celebrating Christmas with religious fervor 256

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی کرسمس کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی وائس قونصلر جنرل جدہ شائق احمد بھٹو تھے

رپورٹ : جدہ (امداد حسین لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان کرسچن ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے مردوخواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔کرسمس کی تقریب کے مہمان خصوصی وائس قونصلر جنرل شائق احمد بھٹو تھے۔
اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے۔ مہمان شائق احمد بھٹو نے اپنے خطاب میں قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی اور آپکی کتاب پر یقین کے بغیر ہمارا مذہب بھی مکمل نہیں ہوتا۔تقریب سے ۔۔۔پیٹرک فلک شیر،جان گلزار ،اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ سے قبل کرسمس کا کیک کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں