Chief Officer Asad Abbas VI, Yousuf Gul, Mian Usman, Rana Ehsan and members of the Christian community participated in the Christmas celebrations. 243

مسیحی قوم نے ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی چوہدری ریاض گجر

فیروزوالہ (ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کرسمس کی تقریب میں چیف آفیسر اسد عباس چھٹہ،یوسف گل، میاں عثمان،رانا احسان و مسیحی برادری کے افراد کی شرکت
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے میونسپل کمیٹی فیروزوالہ ہال میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیرمین چوہدری ریاض گجر ،چیف آفیسر اسد عباس چھٹہ،یوسف گل  مسیحی برادری نے شرکت کی کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین میونسپل کمیٹی فیروز والہ  چوہدری ریاض گجر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے افراد ہمارے بھائی ہیں مسیحی قوم نے ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی  ھم نے کرسمس کی آمد سے قبل ہی گرجا گھروں کی صفائی ستھرائی کے انتطامات کروادئیے تھے تاکہ مسحیی بھائی اپنی خوشیاں اچھے اور بہتر انداز سے منائیں چیف آفیسر اسد عباس چھٹہ کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم اور اسٹنت کمشنر فیروزوالہ شیرینہ جونیجو نے عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی  تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے تقریب میں چیرمین میونسپل کمیٹی فیروزوالہ چوہدری ریاض گجر،چیف آفیسر اسد عباس چھٹہ، و مسیحی برادری کے معززین اور میونسپل کمیٹی فیروزوالہ کے مسیحی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے کرسمس کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں