webinar conference was organized by the International Association of Pakistani Journalists on the 146th birth anniversary 274

انٹرنیشنل ایسوی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زیر اہتمام باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 146 ویں جشن ولادت کےحوالے سے ویبنار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جدہ (رپورٹ : امداد حسین لک ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے عہدے دران اور ممبران نے شرکت کی اور اپنے اپنے بیان میں قائد آعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور قائداعظم کے نظریہ کی تعریف کی اور تمام پاکستانیوں کو بابائے قوم کی یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ کانفرنس سے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے چیئرمین ندیم طفیل ، وائس چیئرمین ظفر ساہی ،صدر ایاز محمود سنیئر نائب صدر محمد عامر صدیق نائب صدر سرفراز فرانسیس،نائب صدر نائب صدر کاشف بھٹہ، نائب صدر اشرف لودھی، جنرل سیکرٹری فہدرفیق کھوکھر، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ریاض بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری اسد الرحمان، فنانس سیکرٹری شاہد ملک، انفارمشین سیکرٹری ادعیہ وہاج، ایگزیکٹو ممبر اشراق نذیر ، منیر ملک اور دیگر نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے۔ کہ انڈیا میں آج یہ ثابت ہو رہا ہے کہ باباے قوم کا نظریہ سچا تھا جس کی بنیاد پر پاکستان بنایا گیا تھا۔ کیونکہ ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں اور بابا ۓ قوم کی جدوجہد اور محنت سے پاکستان حاصل ہوا ہم بابائے قوم کا جتنا بھی احسان مانیں وہ کم ہے کے آج ہم ایک الگ ریاست یعنی آزاد ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں
ہم سمجھتے ہیں۔کہ بانی پاکستان کی تعلیمات اور ان کے فرم و دات کی اہمیت ہر گزرے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔ افسوس کی بات ہے۔کہ بانیان پاکستان نے جو سبق ہمیں سکھایا تھا، اسے فراموش کردیا گیا جس کی وجہ سے ناگوار مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔ آج سیاسی، معاشی، معاشرتی، مذہبی اور اہم ترین انتظامی امور میں ہمیں جن دشواریوں کا سامنا ہے،ان پر قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے قابو پا کر ہی اقتصادی استحکام اور ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم ہر قسم کے سیاسی اور غیر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترقی و خوشحالی کے عظیم مقصد کے لیے یکسو ہو جائے ۔ مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا یہ دن ہمارے لیے بحثیت ِقوم انفرادی اور اجتماعی طورپر، خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں انکے افکار و سوچ کوتازہ کرنے اور اس نظریے کوبنیاد بنا کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے۔ ویبنار کے آخر میں خصوصی طور پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا اور باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔آخر میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے چیئرمین ندیم طفیل نے تمام لوگوں کا کانفرنس میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں