In Riyadh, the capital of Saudi Arabia, Pak United Media Forum hosted a dinner in honor of Shoaib Altaf, President of Pak Overseas Media Forum Jeddah, at a local hotel. 247

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف متحرک صحافتی تنظیم ” پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ کے صدر شعیب الطاف کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا

الریاض ( رپورٹ : عالم خان مہمند ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
جس میں صحافیوں اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے کہا کہ پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض آج کے اس خزاں زدہ صحافتی دور میں خوشگوار ہوا کا ایک جھونکا ہے اور ان دونوں فورمز کا ایک ایک صحافی بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنی صحافتی خدمات ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین اور قابل ستائش ہے سعودی عرب کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ناصر حبیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک اوورسیز میڈیا فورم اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی مثبت خبروں کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ناصر حبیب نے کہا کہ شعیب الطاف اور میڈم ثناء شعیب نہایت شریف النفس اور حسن اخلاق کے پیکر ہیں یہ دونوں میاں بیوی سعودی عرب میں آسمان صحافت کے درخشندہ ستارے ہیں یہ دونوں اور ان کا پاک اوورسیز میڈیا فورم کے تمام صحافی حقیقی طور پر قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے کمیونٹی مسائل کو بہتر اور مثبت سوچ کے ساتھ اجاگر کر رہے ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان شعیب الطاف نے کہا کہ پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم یکجان ہیں ہم دونوں میڈیا فورم دیار غیر میں قلم کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں محترمہ ثناء شعیب نے کہا کہ دونوں میڈیا فورم نے سر زمین حجاز پر بے لوث اور بلاتفریق صحافت کو مثبت انداز میں پروان چڑھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ہمارا مشن ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شمعون چاند ؛ وسیم خان اور عادل شیخ نے کہا کہ پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ جس جذبے اور دلجمعی سے پورے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحافتی خدمات سر انجام دے رہا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہم دونوں گروپ یکجاں ہو کر پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی بے مثال خدمت پیش کرتے رہیں گے تقریب کے آخر میں ارشد تبسم کی جانب سے شعیب الطاف اور ان کی اہلیہ ثناء شعیب کو اسلامی کتب کا تحفہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں