(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
افغانستان میں طالبان کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے شہریوں کو دوبارہ پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر دیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے ان شہریوں کو امید ملے گی جو طالبان کی حکومت میں رہتے ہوئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔
ہفتے اگست کے وسط میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے پاسپورٹ کا اجرا بند کیا تھا۔ اس وقت ہزاروں افغان شہری کابل کی واحد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
عالم گل حقانی کا کہنا ہے کہ پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹ کا اجرا ہوگا جنہوں نے پہلے درخواست دی ہے جبکہ نئی درخواستیں دس جنوری سے لی جائیں گی۔کو محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ عالم گل حقانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کابل کے پاسپورٹ دفتر سے پاسپورٹ دینے کی فراہمی شروع ہوگی۔