Cleaning of 3 major drains of Karachi under Karachi Transformation Plan 282

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کےتحت کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کراچی میں 2020 کی جان لیوامون سون بارشوں کےبعد وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کےتحت کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری لی جن میں سےپہلامحمود آباد نالہ اوراطراف کی سڑک 35 سال بعدمکمل بحال ہوچکی ہے جس کا افتتاح آج وفاقی وزیر اسد عمر نے کردیا.
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کراچی میں نکاسی آب کے لیے پائلٹ پروجیکٹ (محمود آباد نالہ) مکمل کر لیا گیا ہے۔ دیگر نالے (گجر اور اورنگی) کو مون سون سیزن 2022 کے آغاز سے پہلے مکمل کرنے کے لیے کام تقریبا 50فیصد مکمل ہے.
3.5 کلومیٹر طویل محمود آباد نالہ کا منصوبہ سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ پانی کی نکاسی کا بہتر نظام بہتر ماحولیاتی نظام اور عوام کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں