Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) officials in which former Federal Minister Dr. Firdous Ashiq Awan's team specially participated. 313

پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں کی ہنگامی میٹنگ جس میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی

(رپورٹ : زبیر خان بلوچ، پاک نیوز پوائنٹ)
میٹنگ میں رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق ناظم یونین کونسل کھروٹہ سیداں ناصر وحید چوہدری ایڈووکیٹ کی بذریعہ ٹیلی فون خصوصی شرکت
میٹنگ زیرصدارت رہنما پاکستان تحریک انصاف و یوسی چیئرمین سید افتخار حسین شاہ المعروف مٹھو شاہ منعقد ہوئی جس میں بلدیاتی الیکشن اور یونین کونسل کھروٹہ سیداں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے غور کیا گیا پہلے مرحلے میں مخلہ میراں صاحب سے کام کا آغاز کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں محلہ جے رام پور گجر ٹاؤن مہار بیلوں بھگل وغیرہ شامل ہوں گے ان تمام علاقوں میں انشاءاللہ بہت جلد تحریک انصاف گورنمنٹ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا ان کاموں کے لیے گورنمنٹ نے سابق وفاقی و صوبائی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کی کاوشوں سے منظوری دے دی گئی ہے اور عنقریب فنڈز بھی جاری کر دیے جائیں گے یوسی چیئرمین سید افتخار حسین شاہ نے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے کھروٹہ سیداں میں نکاسی آپ کے کام کا جائزہ بھی لیا گیا ہے اور اس منصوبے کا افتتاح بہت جلد ایک پروقار تقریب میں کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کے ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ اپنی لیڈر محترمہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے درینہ مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاسی آب اور دیگر کاموں پر حکومت پاکستان کی توجہ دلوائی اور یونین کونسل کھروٹہ سیداں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروائے اور مزید کاموں کے لیے فنڈز منظور کرواے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کی خدمت کرنے والے مخلص اور دیانتدار پینل کا علاج بھی بہت جلد متوقع ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں