A meeting of civil society was held at a local hotel in Lahore to review the new Local Government Ordinance and women's representation. 247

لوکل گورنمنٹ کے نئے آرڈنینس کا جائزہ لینے اور خواتین کی  نمائندگی کے حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا

لاہور (ایچ ایم فیاض ,تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
لوکل گورنمنٹ کے نئے آرڈنینس کا جائزہ لینے اور خواتین کی  نمائندگی کے حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا.
جس میں ساوتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین، لوکل گورنمنٹ ایکسپرٹ مبین قاضی ،ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری، ڈپٹی الیکشن کمیشن لاہور زاہد سبحانی ،پارلیمانی سیکرٹری وویمن ڈیپارٹمنٹ ممبر پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران سمیتSAP کی گل مہر سعید سینئر سیاسی رہنما  طارق ثناء باجوہ نے شرکت کی اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ایکسپرٹ مبین قاضی اور دیگر شرکاء نے نئے آرڈنینس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اختیارات نیچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے کیا ہوا وعدہ لوکل گورنمنٹ کا  نیا بل پیش کر کے سچ کر دکھایا خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو پانچ فیصد نمائندگی ملنی چاہیے اجلاس کے شرکاء نے کہا خواتین  کو سیاسی عمل میں آگے لانے کے لیے بھر پور تشہیر کی جائے مزید ان کا کہنا تھا کہ نئے آرڈنینس کو پاس کروانا اپوزیشن کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں