Jamiat Ulema-e-Islam Riyadh and Qaumi Watan Party of Saudi Arabia organized International Conference on Sira of Prophet (PBUH) 236

جمعیت علمائے اسلام ریاض اور قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے زیراہتمام عالمی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا

الریاض 14دسمبر2021بروز منگل
(رپورٹ زبیر خان بلوچ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جس کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لانے والے مولانا سہیل باوا صاحب تھے ناظم اعلی ختم نبوت اکیڈمی لندن
جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام ریاض کے صدر ابوحمزہ مولانا اسداللہ صاحب فرمارہے تھے
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ابدال ترابی صاحب(أبدالي)نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری آیاز صاحب نے پیش کی،جس میں اہالیان ریاض کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی جس سے جمیعت سلام ریاض کے جنرل سیکرٹری الحاج ممتاز خان صاحب صدر قومی وطن پارٹی اقبال ودود صاحب مفتی عبدالجبار صاحب اور دیگر نے خطاب کیا پروگرام کا اختتام مولانا اسداللہ صاحب کے دعاء سے ہوا آخر میں قاری ابدال ترابی صاحب رابطہ سیکٹری جمعیت علمائے اسلام ریاض ڈاکٹر مزمل شاہ صاحب صدر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب نے مہمان خصوصی کو قیمتی تحائف پیش کی
منجانب قاري أبدال ترابي
رابطہ سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ریاض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں