ضلعی پولیس سربراہ کا پولیو مہم 326

ضلعی پولیس سربراہ کا پولیو مہم کی سیکورٹی چیکنگ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پولیو مہم کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

(سٹاف رپورٹ ،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے آج مورخہ 2021-12-13 کو پولیو مہم کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایات پر محکمہ صحت کی جانب سے جاری پولیو مہم کے سلسلے میں ڈیرہ پولیس کے سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، ڈیرہ شہر کے تمام خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندی سمیت دیگر مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،ڈی ضلعی پولیس سربراہ نے پولیو مہم کے سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے اور محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ٹیمز کی فول پروف سیکورٹی کو ہرممکن یقینی بنانے سمیت تمام مشکوک افراد و اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں، کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے تمام پولیس اہلکاران کو بلٹ پروف ہیلمیٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور افسران نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے میں نقل و حرکت کو تیز کر دیا ہے، اور اس سلسلے میں جگہ جگہ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے.
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں