Pakistan Navy ship Tughral visits Malaysia and participates in bilateral exercises 236

پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا ملائیشیا کا دورہ اور دوطرفہ مشق میں شرکت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اسلام آباد 11 دسمبر 2021: پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملائیشیا کی بندرگاہ لوموت کا دورہ کیا۔
بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا کوالالمپور میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور رائل ملائیشین نیوی کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
پی این ایس طغرل کے دورے میں ہاربر اور سمندری مراحل شامل تھے۔ ہاربر فیز میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی۔ جبکہ سمندری مرحلے میں دو طرفہ مشق MALPAK کا انعقاد شامل تھا جس میں رائل ملائیشین نیوی کے تین جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ پی این ایس طغرل نے حصہ لیا۔
پاک بحریہ کے جہاز کے ملائیشیا کے دورے نے دونوں ممالک کو موجودہ قریبی سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں