Engineer Haji Sajjad Khan has been elected General Secretary of JUI Jeddah Saudi Arabia 284

انجنئیر حاجی سجاد خان کو جے یو آئی جدہ سعودیہ کا جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا ہے

رپورٹ (زبیر خان بلوچ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے رہنماء اور ہر دلعزیز شخصیت انجنئیر حاجی سجاد خان کو جے یو آئی جدہ سعودیہ کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ، جے یو آئی میں موصوف کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور نہ ہی وہ کسی تعارف کے مختاج ہے یقیناً انکی تقرری جماعت اور کارکنوں کیلئے خوش آئند ہے نیز تاریخ گواہ کہ جے یو آئی ہی وہ واحد مذہبی و سیاسی پارٹی ہے جو عوام اور دین اسلام سے گہری محبت رکھتی ہے اور اس وقت پوری امت مسلمہ کی ترجمان و امین جماعت ہے جوایک تاریخی اہمیت رکھتی ہے ۔۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام جدہ سعودی عرب کے نو منتخب سیکرٹری جنرل انجنئیر الحاج سجاد خان نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاکر جماعتی پیغام کو ہر ہر فرد تک پہنچاکر ہی دم لیں گے میرا جینا مرنا جے یو آئی کے ساتھ ہے اور جے یوآئی کے پیغام کو دیار غیر میں پہلےسے زیادہ اور بھر پور منظم انداز میں اجاگر کیا جائیگا عوام کو آگہی دینے کیلئے جے یو آئی جدہ کے کابینہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلہ میں جماعت اور میڈیا کے درمیان روابط کو فروغ دینے سے متعلق اہم اقدامات کئے جائیں گے اور جماعتی کارکردگی ، سرگرمیاں اور پروگرامات کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے موثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ اب جے یو آئی کی پہلے سے زیادہ خدمت اور اشاعت کرکے جمعیت علماء اسلام جدہ سعودیہ کی کابینہ کے کردار کو مثالی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے میں غفلت سے کام نہیں لیا جائیگا اور اپنی نئی ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور محنت سے نبھاکر جماعت کا آفاقی پیغام عام کرونگا کیونکہ جماعتی ساتھیوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انکو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچاوُ نگا اور جماعتی سرگرمیاں مزید تیز کرکے نئے جذبہ سے کام کرونگا نیز عوام کی نظریں اب جے یو آئی پر لگی ہوئی ہے اور قائد جمعیتہ مولانافضل الرحمن ہی عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے جبکہ مولانا موصوف ہی آجکل عوام کے حقوق اور دفاع اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں