جمعیت علماء اسلام ریاض کا ماہانہ اجلاس 320

جمعیت علماء اسلام ریاض کا ماہانہ اجلاس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بتاریخ 9/12/2021 ریاض سے
جمعیت علماء اسلام ریاض کا ماہانہ اجلاس جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا آسداللہ صاحب کے رہائشی گاہ پر منعقد ہوا ۔
جس کی میزبانی النسیم یونٹ کے صدر مولانا ذاھد اللہ صاحب نے کی
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ابدالی ترابی صاحب نے حاصل کی ۔
اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام ریاض حاجی ممتاز صاحب نے پیش کیا۔
نمبر 1
14دسمبر کو جمعیت علماء اسلام ریاض اور قومی وطن پارٹی ریاض مشترکہ طور پر ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک پروگرام کا انعقاد کرینگے ۔جس کے میزبان دو جماعتیں مشترکہ ہونگے۔
نمبر 2ریاض میں کارکنوں کے لیے کارڈ سسٹم لازمی قرار دیا گیا ۔
تاکہ ممکنہ طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر ان کے ساتھ رابطہ آسان ہو ۔
اس کے لیے یونٹوں کو ہدایت کی گئی ۔کہ کارکن کی رجسٹریشن کی عمل شروع کیا جائے ۔۔
اجلاس میں مختلف جگہ پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی بہت سے لوگ جو جمعیت علماء اسلام ریاض کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جمعیت علماء اسلام میں شرکت کرناچاہئے ہیں ۔
تو مقامی یونٹ کی سرپرستی میں وہاں پروگرامات کی جائینگے۔
جس میں جمیعت علماء اسلام ریاض کے صدر جنرل سیکریٹری نائب صدر اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی شرکت لازمی قرار دیا گیا ۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عطاء اللہ صاحب نے جو حال ہی میں پاکستان سے تشریف لائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت اسلامیہ قائد جمعیت سے سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب قاری الیاس صاحب کی سربراہی میں وفد جس میں قاری نورقاھرشاہ صاحب سنیئر نائب صدر جمعیت علمائے اسلام ریاض اور عطاء اللہ صاحب نے دیگر وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی اس سےتفصیلی طور پر اجلاس کو آگاہ کیا اور قائد جمعیت کا نصائح سے بھراپیغام کارکنوں تک پہنچایا ۔
اجلاس میں سیالکوٹ جیسے واقعات کی پرزور مذمت کی گئی ۔۔اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام آئیںن اور قانون کے دائرے میں رہ کر جہدوجہد پر یقین رکھتی ہیں ۔اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔لہذا ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں ۔
ختم نبوت صل اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے حوالے سے اپنے ذمہ داری پوری کرے۔
اجلاس میں قاری محمد الیاس صاحب کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ۔
اپنے ذمہ داری پوری کرے ۔عوام اور خصوصا علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ بند کیا جائے ۔
اور قاری الیاس صاحب کی قاتلوں کو معاہدے کے تحت جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔اور عوام کی جذبات سے مزید کھیلنے کی کوشش ترک کیا جائے ۔
کیونکہ علماء کرام اور دینی طبقے پاکستان کے وفادار اور محافظ ہیں ۔
اجلاس میں مولانا رشید احمد صاحب کی ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاء کی گئی ۔۔اور ان کی سیاسی اور فلاحی خدمات کی تعریف کی گئی ۔
مولانا رشید احمد صاحب کی رحلت بیک وقت جمعیت علماء اسلام پاکستان اور جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے لیے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہیں ۔
جس کو پورا کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا ۔
لیکن الحمداللہ مولانا رشید احمد صاحب کی کچھ دن پہلے جمعیت میں واپس آنا مولانا رشید احمد صاحب کی کرامت سے کم نہیں ۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے کارکنوں کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے لیے خصوصی مہم چلایا جائے ۔
اخر میں مولانا آسداللہ صاحب اور مولانا ذاھد اللہ صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
منجانب جمعیت علماء اسلام ریاض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں