Welfare Councilor Rana Muhammad Masoom's visit to Qasim 274

ویلفیئر کونسلر رانا محمد معصوم کا دورہ القصیم

(رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم)
ویلیفیر کونسلر رانا محمد معصوم کا القصیم کا دورہ دورے کا مقصد القصیم میں جیلوں میں قید قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا دورے کے دوران رانا محمد معصوم نے القصیم میں موجود مندوب سفارہ اصغر خان کے ساتھ بریدہ جیل کا دورہ کیا اور جیل میں موجود پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کی مشکلات کے متعلق آگاہی خاصل کی اور ان کے مسائل کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی جس پر جیل میں موجود لوگوں نے کونسلر رانا محمد معصوم کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے القصیم کے دورے کے دوران خاص طور پر پاکستانی سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے القصیم نیشنل پارک میں کی گئ شجر کاری کا جائزہ بھی لیا اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر مزید درخت بھی لگائے اس دورے کے دوران انہوں نے ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ القصیم عبدالعزیز الراجی سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے کی گئ شجر کاری پر جگہ مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مزید جگہوں پر شجر کاری کرنے کے لیے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سفارتخانہ پاکستان کو شجر کاری کے لیے مزید جگہ جلد ہی مہیا کر دی جائے گی جس پر ویلفیئر کونسلر رانا معصوم نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک سعودی تعلق ہمیشہ قائم رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں